ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات؛ کانگریس کی شکایت کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش؛ وزیراعظم مودی پرہندوؤں کو اُکسانے کا الزام

کرناٹک اسمبلی انتخابات؛ کانگریس کی شکایت کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش؛ وزیراعظم مودی پرہندوؤں کو اُکسانے کا الزام

Sat, 06 May 2023 19:29:09    S.O. News Service

بنگلورو،6؍مئی(ایس او نیوز) 10/ مئی کو  ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات  میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شکایت کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کسی بھی طرح کی کاروائی نہ کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ہندوووٹوں کو متحد کرنے کے نام پر  ہندووں کو اقلیتوں کے خلاف اُکسانے کا کام کررہے ہیں، مگر الیکشن کمیشن خاموش ہے۔

منگلورومیں منعقدہ  انتخابی تشہیری مہم کے موقع پر  وزیراعظم نریندرموی نے ”جے بجرنگ بلی“ کے نعرے کے ذریعہ مسلمانوں میں خوف و دہشت پیداکرنے کی کوشش کی پھر بیلاری  میں منعقدہ اجلاس میں  انہوں نے ”آئی ایس آئی ایس“ کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے تیارکی ہوئی  فلم”دی کیرلااسٹوری“ کا ذکرکرکے ایک بارپھر ہندوووٹوں کو متحد کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ اس متنازع  فلم پر  جمعیۃ علماء ہندسمیت ملک کے مسلمان  پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرکررہے ہیں ، مگر  وزیراعظم مودی ووٹ بینک کے لئے اس فلم کی  تعریف کررہے ہیں۔عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اس سے ہندوستان کی جمہوریت برقرار رہے گی؟  کہا جارہا ہے کہ پورے معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ  ملک  میں  دوطرح کے قوانین ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز کانگریس کی جانب سے شکایت کے باوجوالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو اس طرح کے زہرآلود بیانات پر کوئی کاروائی نہیں کی یہاں تک کہ وزیراعظم کو  اس طرح کےزہریلے خطاب سے روکنے کی بھی کوئی تاکید نہیں کی۔

رپورٹوں کے مطابق بیلاری میں ایک عوامی جلسے میں مودی  نے ایک بار پھر بجرنگ بلی کی جے کے نعرے سے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے  کہاکہ کانگریس کو میرے بجرنگ بلی بولنے پر بھی اعتراض ہے۔وزیر اعظم نے فلم کیرلا اسٹوری کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کچھ سالوں میں دہشت گردی کی ایک اور خوفناک شکل سامنے آئی ہے۔ بم، بندوق اور پستول کے  بجائے،  دہشت گرد معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ کیرلا کی کہانی ایسی ہی ایک کہانی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیری پنڈتوں پر بنی فلم”دی کشمیرفائل“ کو عام لوگوں نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیاتھاکہ اس سے ہندواور مسلمانوں کے تعلقات مزیدخراب ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات سے 4 دن پہلے ایک بار پھر کرناٹک پہنچ گئے۔مودی  نے  گزشتہ 5 دنوں میں 29-30 / اپریل اور 2-3 مئی کو 12 سے زیادہ عوامی جلسے اور روڈ شو کئے ہیں۔حالانکہ جس طرح کی بھیڑکی توقع وہ کررہے تھے،کہیں پر بھی نظرنہیں آئی،اس لئے مبصرین کی نظروں میں مودی کا  اکثرروڈ شو ناکام ہوگیا ہے۔6/7/اور8مئی کے روڈ شو ابھی باقی ہیں، اور عوام  اس بات کے انتظار میں ہیں کہ اُن روڈ شو میں  وزیراعظم جیسے عظیم عہدہ پر فائز نریندر مودی مزید کس طرح کا زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔


Share: